22 مارچ 2012 - 19:30

روس نے کيميائي بموں ميں استعمال ہونے والے چوبيس ہزار ٹن مواد کو تباہ کر ديا ہے-

ابنا: روس کي وزارت صنعت و تجارت نے اعلان کيا ہے کہ يہ مواد، روس کے کيميائي ہتھياروں کے گوداموں ميں موجود مواد کا ساٹھ فيصد ہے- روس کے وزير صنعت و تجارت گيورگي کالامانوف نے بھي کہا ہے کہ ان کا ملک دو ہزار پندرہ تک اپنے تمام کيميائي ہتھياروں کو نابود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے- روس کے کيميائي ترک اسلحہ کميشن کے سربراہ ميخائيل بابيچ نے بھي کہا ہے کہ ماسکو نے اس عمل کو جلد از جلد انجام دينے کے ليے وسيع پيمانے پر کوششيں شروع کر دي ہيں- واضح رہے کہ روس نے ان تمام ہتھياروں کو تلف کر ديا ہے جو پروگرام کے مطابق دو ہزار گيارہ ميں تلف ہو جانے چاہيے تھے-ياد رہے کہ دنيا ميں ايک سو اٹھاسي ملک، کيميائي ہتھياروں کي نابودي کے کنوينشن کے رکن ہيں اور اس کنوينشن ميں يہ طے پايا تھا کہ دو ہزار بارہ تک دنيا سے تمام کيميائي ہتھياروں کو تباہ کر ديا جائے-روس اور امريکا کے پاس بالترتيب چاليس اور ستائيس ہزار ٹن کيميائي ہتھيار ہيں -.......

/169